جرمنی :سٹرونگ مین رن میزبان ملک کے نٹ ہوہلر نے جیت لی –

ریس میں دو ہزار سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا ،انتہائی مشکل اور کٹھن مراحل عبور کرنا پڑے ۔

فرینکفرٹ () جرمنی میں ہونے والی سٹرونگ مین رن میزبان ملک کے نٹ ہوہلر نے جیت لی ۔ جرمنی میں ہونے والی سٹرونگ مین رن میں 2 ہزار سے زائد لوگوں سے حصہ لیا ۔ شرکاء کو ریس میں کیچٹر ،پانی ،ٹائرز جیسی رکاوٹیں عبور کر کے فنش لائن کراس کرنا تھی ۔ جرمنی کے نٹ ہوہلر نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 33 منٹ صفر اعشاریہ 9 سیکنڈز میں طے کر کے کیرئیر کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ان کے ہم وطن ساتھی فیلکس گارلیک ایک منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ خواتین ایونٹ میں جرمنی کی ہی فریڈرک فیل سر فہرست رہیں ۔ انہوں نے 1 گھنٹہ 46 منٹ 45 سیکنڈز میں فنش لائن کراس کی ۔ –

تبصرے بند ہیں.