Latest National, International, Sports & Business News

ججز تقرر کمیٹی کی تشکیل نو، پہلا اجلاس پیر کو طلب

اسلام آباد: ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نوکے بعدکمیٹی کا پہلا اجلاس پیر19اگست کوطلب کرلیا گیا۔ 11مئی کوعام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومتی اوراپوزیشن کے 4،4 ارکان پر مشتمل ججز تقرری کی 8 رکنی کمیٹی کی تشکیل نوکر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جمعرات کوجاری کردیا۔کمیٹی میں ن لیگ کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق، ن لیگ کے سینیٹرملک رفیق رجوانہ، اے این پی کے سینیٹرحاجی محمد عدیل، پیپلزپارٹی کے میاں رضا ربانی جبکہ قومی اسمبلی سے ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور ارشد لغاری، پیپلزپارٹی کے نوید قمراور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.