جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی: پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’مجھے خدا پہ یقین ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مومل شیخ اب بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کریں گی۔

بالی ووڈ  فلموں میں کام کرنا بہت سے پاکستانی اداکاروں کا خواب رہا ہے  جب کہ متعدد پاکستانی  اداکارائیں اوراداکارکئی بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں  تاہم  فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ شاید ہی کسی کے حصے میں اتنی کامیابی آئی  اوراب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی رومانوی فلم میں مرکزی کردار  کے لیے مومل شیخ کو پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلی جب کہ فلم میں  اداکار ابھے دیول  مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.