جان ابراہم نے 150 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

بھارتی سپراسٹارجان ابرہم ان خوش نصیب ادکاروں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے نامور ادکاروں کی موجودگی میں کم وقت میں اپنی بہترین ادکاری سے فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ انھوں نے رومانٹک، جنگجو ہیرو، کے طور متعدد فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے،ان کی بیشتر فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی 17 دسمبر 1972 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے جان ابرہم نے ادکاری کے شعبہ میں آنے سے پہلے بہت سے کمرشل میں کام کیا، 2003میںہدایت کار مہیش بھٹ نے انھیں اپنی فلم ’’جسم‘‘ بطور ہیرو متعارف کرایا یہ ان کی پہلی فلم کامیاب فلم ثابت ہوئی جس میں انھیں فلم فئیر کی جانب سے متعارف ہونیوالے بہترین اداکار کے لیے نامزدگی ملی،اسی سال تھرل موویز’’ سایہ‘‘،2004 میں فلم ’’دھوم‘‘ اور پوجا بھٹ کی فلم ’’پاپ‘‘ کامیاب فلمیں تھیں، لیکن فلم ’’دھوم‘‘ سے ان کو جو پہلی کمرشل تھی شہرت حاصل ہوئی ،اس سپر ہٹ فلم کے بعد جان ابرہم کو بہت سی فلموں میں کاسٹ کرنے کا سلسلے شروع ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.