عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ زرین غزل نے جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا ہے،گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عمر شریف کی بیوہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد کو بھی عدلتی حکم پر فریق بنالیا گیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد سے جواب بھی طلب کرلیا۔
دوران سماعت زرین غزل کے وکیل کا کہناتھا کہ عمر شریف نے فلیٹ زرین غزل کو تحفے میں دیا تھا، زرین غزل کے خلاف عمر شریف کے نام سے اس وقت کیس کیا گیا جب وہ شدید بیمار تھے۔
خیال رہےکہ عدالت نے عمر شریف مرحوم کی درخواست پر فلیٹ منتقلی پرعمل درآمد روک رکھا ہے۔
عدالت نے فلیٹ کی منتقلی سے متعلق جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کردی ۔
خیال رہےکہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف گزشتہ سال 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.