کراچی میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ڈاکٹر سمیت 2 زخمی

واقعہ صدر میں پیش آیا، مقتول ڈینٹسٹ کا ملازم تھا، ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ریجن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.