ثنا نے بھارتی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی

لاہور: فلم اسٹار ثنا نے بھارتی فلم ’’ دل پردیسی ہو گیا ‘‘ کے بعد ایک اور بھارتی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا اگلے ماہ بھارت جائیں گی جہاں وہ اپنی نئی فلم کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیں گی ۔اداکارہ ثنا کو بھارتی فلم ’’ دل پردیسی ہو گیا ‘‘ میں اداکاری کے بعد متعددبھارتی ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کی آفر ہوئی تھی مگر ثنانے پاکستان میں اپنے زیر تکمیل پروجیکٹس کی وجہ سے بھارتی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری سے معذرت کر لی تھی اور اب انھوں نے بھارتی پنجاب میں بننے والی فلم میں اداکاری کی آفر قبول کر لی ہے ۔یاد رہے کہ ثنا اس وقت ٹی وی کی سب سے زیادہ مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.