ثبوت ہیں بھارت دہشتگردی میں ملوث،پاکستان کا عالمی برادری سے احتساب کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہےکہ بھارت خطے میں دہشتگردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے اور اس کے ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی آج دنیا اورخطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، افسوس ہے کہ آج ایسے معاملے پربات کرنے آئی ہوں، افسوس، دہشتگردی کرانے والا خود کو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ صبح سیکرٹری خارجہ نے غیرملکی سفیروں کوبھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی، بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشت گردی کی، ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا، واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، جوہرٹاؤن دہشگردی بھارت کا منصوبہ تھا اور اس کو بھارت نے سر انجام دیا، جن کو اس دہشتگردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے، اس واقعہ کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا، بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور پاکستان وہ ملک ہے جو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، اگرآپ پڑوسیوں کےگھر میں آگ لگانےکی کوشش کریں گے تو آگ آپ کےگھربھی آئے گی، بھارت نے عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے، بھارت خطے میں دہشتگردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے، بھارت کو اس پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہوگا، ایمانداری سے سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری بھارت کا احتساب کرے گی، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھارت کو دیا گیا ڈوزیئر شیئرکیا ہے، بھارتی شہریوں کے بارے میں ریڈ وارنٹس جاری ہوچکے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت سے جو کارروائیاں ہورہی ہیں اس سے خطےکو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، ‏صرف بھارت کو اگر ذمہ دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی اور حالیہ واقعات وہاں سے دہشتگردی ثابت کرتے ہیں، ‏کلبھوشن کیس میں بھی پاکستان نےثبوت پیش کیے، ‏بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے، ‏بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف لاہور دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ناقابل تردید کیس ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس کو دیکھے۔

تبصرے بند ہیں.