ثانیہ مرزا میرا اور پاکستان کا فخر ہے: شعیب ملک

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹینس کی ڈبل رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے والی اپنی بھارتی بیوی ثانیہ مرزا پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

کراچی:شعیب ملک نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا مجھے انتہائی فخر ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں۔ یہ پاکستان کیلئے قابل فخر ہے کیونکہ وہ میری بیوی ہیں۔ یقیناً وہ انڈیا سے ہے اور اپنی قوم کی ترجمانی کرتی ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ کی کامیابی نوجوان مداحوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہوں گی۔ یہ کامیابی انڈیا اور پاکستان میں ٹینس کھلاڑیوں اور ٹینس مداحوں کی بھی ہے۔ شعیب ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں اہلخانہ کے ساتھ ٹی وی پر فائنل مقابلہ دیکھا اور بعد ازاں انڈیا میں موجود اپنے سسرال کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔ انہوں نے بتایا کہ ثانیہ سے شادی سے پہلے ہی مجھے ٹینس بہت پسند تھی لیکن اب تو اس کھیل میں میرا رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔ میں ثانیہ کے میچ دیکھتا ہوں اور مکمل آگاہی رکھنے کیلئے ان کے حریفوں کے بھی میچ دیکھنا نہیں بھولتا۔ 33 سالہ ملک کے مطابق زیادہ تر میچوں کے دوران وہ گرائونڈ میں موجود نہیں ہوتے۔ ایسے میں وہ اپنی بیوی کو بہت یاد کرتے ہیں اور ٹی وی پر انہیں دیکھ لیتے ہیں۔ واضع رہے کہ 28 سالہ ثانیہ یہ اعزاز پانے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو اپنی ساتھی سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ چارلسٹن ٹائٹل جیتنے پر پایا۔ –

تبصرے بند ہیں.