ونود کامبلی سابق پاکستانی کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اپنے ہی ملکی چینلز کے خلاف برس پڑے۔ اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے رمیز راجہ اور شعیب اختر سے کمنٹری کرانے کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ممبئی:ونود کامبلی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پاک بھارت روایتی دشمنی کی تصویر بن گیا۔ ورلڈ کپ کے دوران رمیز راجہ اور شعیب اختر کو بھارتی چینل پر بٹھانے کے خلاف بولنے لگے۔ لکھتے ہیں کہ وہ ہمیں گالی دیتے ہیں اور ہمارے چینل انہیں ہی عزت دیتے ہیں ۔ ونود کامبلی نے ٹوئٹر پر “ہائے ہائے پاکستان” اور “زندہ باد ہندوستان” بھی لکھا۔ ونود کامبلی کے متنازعہ پیغامات کو شائقین کرکٹ نے آڑے ہاتھوں لیا اور جب سابق ٹیسٹ کرکٹر نے شائقین کا سخت ردعمل دیکھا تو یو ٹرن لے لیا۔ کہتے ہیں ان کے ٹوئٹر سے کسی دوست نے پیغام لکھ دیئے دل آزاری پر معذرت خواہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.