تیل کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، اوگرا

لاہور:  چیئرپرسن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عظمیٰ عادل خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد گیس کے نرخوں میں بھی کمی ہو گی، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 30روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے تاہم فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

آئندہ ایل این جی کی قیمتوں میں عام صارف پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجیں گے جو حکومت فیصلہ کریگی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے کبھی بھی دباؤ نہیں ڈالا۔ وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے عوامی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ امجد لطیف، سینئر جی ایم ڈسٹری بیوشن ساؤتھ سہیل گلزار، جنرل منیجر صغیر الحسن سمیت محکمہ سوئی گیس کے افسران موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.