پاکستانی بادشاہت پرکرکٹرزکے چہرے کھل اٹھے

لاہور:  عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بادشاہت پر سابق و موجودہ کرکٹرز کے چہرے کھل اٹھے، ٹیم کی اس بڑی کامیابی کوکھلاڑیوں کی مشترکہ جدوجہد کا صلہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تو ملک میں جشن کا آغاز بھی ہوگیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ انھوں نے گرین کیپس کی بڑی کامیابی پر خیالات کا اظہار کیا ہے، ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان میں7 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی، اس کے باوجود ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا حصول بہترین ہے، انھوں نے مزید کہاکہ انگلینڈ میں جس طرح سے ٹیم نے پرفارمنس دکھائی وہ قابل تعریف ہے، انگلش وکٹوں پر ٹیسٹ میچز میں کم بیک آسان نہیں ہوتا،میزبان بیٹسمین پاکستانی بولرز کے دبائو میں آگئے تھے جس کا بھرپور فائدہ ہماری ٹیم نے اٹھایا۔

تبصرے بند ہیں.