بینکنگ سیکٹرمیں خریداری، حصص مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انسٹی ٹیوشنزکی بڑھتی ہوئی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل قائم رہا جس سے  سرمایہ کاروں کے 14 ارب29 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر42.78 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب مقامی آئل سیکٹر میں فروخت کے دباؤ اور دیگر آئٹموں میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ایک موقع پر مندی کی شدت 245 پوائنٹس تک جاپہنچی لیکن کاروبار کے وسط میں بعض بینکنگ اسٹاکس میں خریداری نے مندی کی شدت  کم کی۔

تبصرے بند ہیں.