پنجاب میںٹرانسپورٹ کرایوں میں 8فیصد کمی کا اعلان، اطلاق آج سے

لاہور……پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹروں میں مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مذاکرات کیے،مذاکرات میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق اے سی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلومیٹر کمی ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.