تھائی لینڈ میں بس اور ٹرک میں تصادم، 19 افراد ہلاک، 20 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ میں بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے شمالی صوبے ’’سارابوری‘‘ میں پیش آیا، بس تھائی لینڈ کے داراحکومت بنکاک سے روئےایت کی جانب جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی، تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھرک اٹھی اور بس میں سوا 19 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.