وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ توشہ خانے کے کئی قیمتی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کی لوٹ مار کی گئی، لوٹ مار کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد تحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.