حارث کو نظر انداز کر کے مداحوں نے گاڑی پر فوکس کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کے بعد مبارک باد دیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔حارث رؤف نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو جمعہ کی مبارک باد دی تھی۔اس پوسٹ پر سیکڑوں لوگ حارث رؤف کے بجائے تصویر میں نظر آنے والی گاڑی کو نوٹس کرتے دیکھے گئے۔کئی صارفین نے گاڑی اور حارث رؤف کا بہت ہی دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں رشتہ جوڑا۔ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ آپ کو گاڑی کی کیا ضرورت، آپ تو ویسے ہی 150 کی اسپیڈ سے بھاگتے ہوں گے۔

حارث کو نظر انداز کر کے مداحوں نے گاڑی پر فوکس کرلیا

ایک شخص نے لکھا کہ آپ اس گاڑی کی رفتار سے زیادہ تیز بولنگ کراسکتے ہیں۔حارث رؤف کی تصویر پر ایک مزید اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ یہ بابر اعظم کی بھی پسندیدہ گاڑی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے حارث رؤف کی پوسٹ پر انہیں مبارک باد بھی دی۔اس کے علاوہ بھی حارث روف کی پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے کمنٹس کیے جبکہ اسے اب تک تقریباً 3 لاکھ بار لائک بھی کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے بتایا تھا کہ انہوں نے لگژری گاڑی خریدی ہے۔

تبصرے بند ہیں.