راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی القادرٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلاء ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔
تبصرے بند ہیں.