توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل پر 10 اگست کو سماعت کرینگے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.