توانائی کے شعبے کے لئے تمام تر منصوبہ بندی کر لی،نواز شریف
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہزاروں ملازمتیں اورمناسب نرخوں پر گیس اور بجلی فراہم کرنیکی منصوبہ بندی کر لی ہے،مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں نواز شریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کی طرح تہی دست نہیں جس کے وزیر وں کو لوٹ مار سے ہی فرصت نہیں تھی، مسلم لیگ ن کے معاشی منصوبہ ساز پانی بجلی کی وزارت چلانے کے اہل ہیں، تین سال میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دینگے،نوازشریف نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو ہوا،شمسی توانائی،بائیو ماس سے بجلی پیدا کرنے اور پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ،فرنس آئل پر چلنے والے بجلی گھروں کو کوئلے پر چلایا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی این جی اور ایل پی جی پر غریب صارفین کو رعایت دی جائے گی،نئے بجلی گھر بنانے کیلئے وفاق اور صوبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔
تبصرے بند ہیں.