توانائی کے شعبے کی مشینری زائد المیعاد ہوچکی ،ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، عمر ایوب

ہمارا سالانہ فیول امپورٹ بل درآمد 16 ارب ڈالر ہے، وزیر توانائی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توا نائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی مشینری زائد المیعاد ہوچکی ،ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بدھ کو متبادل توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے توانائی کے شعبے کی مشینری زائد المیعاد ہوچکی ہے، ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کاکام رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے، حکومت کا کام باتیِں بنانا نہیں کام کرنا ہوتا ہے۔وزیر توانائی نے کہاکہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے، نجی شعبہ ہمیں تجاویز دے کہ پاور سیکٹر کوکیسے فروغ دینا ہے۔وزیر توانائی نے کہاکہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ پاور مارکیٹ کو وسعت دینی ہے، موجودہ حکومت 2046 تک کا پاور پلان بنا رہی ہے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ اس عرصے میں 60 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ عمر ایوب نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا سرمایہ بیرون ممالک جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا سالانہ فیول امپورٹ بل درآمد 16 ارب ڈالر ہے

تبصرے بند ہیں.