توانائی بحران، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کم ہو گئی

توانائی بحران کے باعث ملک کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کی برآمدات کم ہو گئی ۔ جولائی سے ستمبر تک چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد: ( وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات تین ارب بیالیس کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں حجم تین ارب چھپن کروڑ ڈالر تھا ۔ ماہرین کے مطابق توانائی بحران کے باعث جی ایس پی اسٹیٹس کا مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ –

تبصرے بند ہیں.