تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ:سالانہ30 ارب روپےکے اضافی اخراجات

اسلام آباد…..وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے سے حکومتی اخراجات میں سالانہ30 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔نئے مالی سال یعنی جولائی سے شروع ہونے والے مہینے کی بڑھی ہوئی تنخواہیں وفاقی ملازمین کو دی جاچکی ہیں۔پینشن اور تنخواہوں میں10 فیصد اضافے سے وفاق کو 30 ارب روپے سالانہ اضافی دینے پڑیں گے۔ سال 15-2014 کے بجٹ میں حکومت نے پورے سال کے لیے اس مد میں 390 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا کہ ایک طرف تنخواہوں اور پینش کے لیے حکومت اضافی 30 ارب روپے ادا کر رہی ہے تو دوسری جانب 230 ارب روپے کے نئے ٹیکسز سے خزانےکو بھرنے کے اقدامات بھی اس بجٹ کا حصہ ہیں جو عوام کی جیب سے ہی نکالے جائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.