اسٹیل ملز کو پانی کے بدترین بحران کا سامنا

کراچی …..پانی کے بد ترین بحران کے باعث پاکستان اسٹیل ملز اپنا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ جولائی میں پیداواری صلاحیت کا استعمال 20 فیصد تک بڑھانا تھا،لیکن پانی کی قلت کے باعث ملز اپنی پیداواری صلاحیت کے 8 سے 10 فیصد تک محدود رہی ۔اسٹیل ملز کے منتظم اعلیٰ میجر جنرل ریٹائرڈظہیر احمد کے مطابق گزشتہ ماہ کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپینگ اسٹیشن پر 11 مرتبہ بریک ڈائون ہوئے ،جس کے سبب پانی کی شدید قلت سے ملز کے دو پلانٹس کے علاوہ تمام پلانٹس بند کرنے پڑے ۔

تبصرے بند ہیں.