لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

لاہور……عیدچلی گئی مگرسبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ۔مہنگائی کے پسےعوام کے لئےدووقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا،آلو 80روپے اورپھول گوبھی کی قیمت 70روپےفی کلوتک پہنچ گئی۔لاہور میں رمضان المبارک کےساتھ شروع ہونےوالی مہنگائی کا سیلاب عید گزرجانے کے بعدبھی تھم نہ سکا۔مارکیٹوں اوربازاروں میں دکاندار آلو 80روپے کلومیں فروخت کررہے ہیں،کریلےاوراروی 50،پچاس روپے فی کلو اورپھول گوبھی سترروپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کھانے کے لازمی عناصر ادرک 300روپے،لہسن60روپےاورپیاز اور ٹماٹرپچاس،پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہورہےہیں۔لیموں کی قیمت 160روپے کلو ہے۔شہریوں کاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.