تر کی: دفترخارجہ کے باہر مظاہرہ،پولیس سے جھڑپیں

ترکی: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دفتر خارجہ کے دفتر کے باہر حکومت مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین اور پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ دفتر خارجہ کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے سرحدی شہر ریحان علی میں بم دھماکوں کا الزام حکومت پر عائد کیا۔ گذشتہ ہفتے دہرے بم دھماکوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انقرہ میں احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کی سیکورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جس میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے بم دھماکوں دھماکوں میں لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تلاش جاری ہے۔ شام کے قریب سرحد بند کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.