ترکی کی کردوں کو کوہانی جانے کی اجازت ، امریکا کا خیر مقدم

امریکا نے ترکی کی جانب سے عراقی کرد فائٹروں کو شام کے علاقے کوبانی کے دفاع کے لیے اپنی سرحد پار کرنے کی اجازت دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

واشنگٹن (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے کوبانی کو جہادیوں سے بچانے کے لیے عراقی کرد فائٹرز کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے کر انقرہ حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ قبل ازیں ترکی نے اعلان کیا تھا کہ عراقی کرد فائٹرز کو کوبانی میں داخلے کا راستہ دیا جائے گا تاکہ وہ شام کے سرحدی علاقے میں جہادیوں کے خلاف لڑ سکیں۔ تاہم انقرہ حکام نے آئی ایس کے خلاف فضائی حملے کرنے والے عالمی اتحاد میں شرکت کی بات نہیں کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا ، ہم ترکی کی وزارتِ خارجہ کے ان بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جیسے کہ ہم سب دیکھ چکے ہیں کہ اسلامی ریاست نے مزید وسائل جمع کیے ہیں ، کوبانی کے لیے مزید جہادی بھیجے ہیں ، صورتِ حال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.