Latest National, International, Sports & Business News

تربت میں نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عظیم بلیدی پر اسرار طور پر ہلاک

تربت: نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عظیم بلیدی پر اسرار طور پر اپنے گھر میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ عظیم بلیدی کی لاش تربت میں ان کے آبائی علاقے بلیدہ میں ان کے گھر میں پڑی ملی، ابتدائی طور پر ان کی ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے۔ واضح رہے کہ عظیم بلیدی 11 مئی کے عام انتخابات میں پی بی 49 کیچ 2 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.