جونیئر ہاکی؛ پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کا پروانہ مل گیا

کوالالمپور:  پاکستان کو جونیئر ہاکی ورلڈکپ کھیلنے کا پروانہ مل گیا، ٹیم نے ایشیاکپ کے کوارٹر فائنل میں چین پر 4-1 سے غلبہ پا کر مسلسل چوتھی کامیابی کو گلے لگایا، فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہفتے کو جنوبی کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرورلڈ کپ اور اولمپکس گیمز کھیلنے سے محرومی کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ کے ذریعے عالمی جونیئر کپ میں رسائی کا چیلنج درپیش تھا، ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے آغاز ہی شاندار فتح کے ساتھ کیا، پھر اگلے دونوں میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، بعدازاں اس کا جمعرات کو کوارٹر فائنل میں چین سے سامنا ہوا،میچ میں فاتح پلیئرز نے قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے روایتی ایشین اسٹائل اپنایا، پھر حریف ٹیم کو برتری حاصل کرنے کے باوجود 4-1 سے آئوٹ کلاس کردیا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا، ابتدائی 15 منٹ میں کوئی بھی بھرپور انداز میں حملہ نہ کرسکا، چین نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا جس پر لیو مینگ نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ خسارے میں جانے والے گرین شرٹس نے مقابلے میں واپسی کی کوششیں شروع کردیں،26 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر کو کار آمد بناتے ہوئے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا، صرف ایک منٹ بعد شان ارشاد نے شاندار فیلڈ گول کی بدولت پاکستان کو برتری دلا دی۔

تبصرے بند ہیں.