’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے ایشان کی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری

ممبئی: 

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے ننھے اداکار ایشان (درشیل سفاری) نے باقاعدہ طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیئے ہیں اور وہ بہت جلد فلم ’’کوئیکی‘‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درشیل سفاری کی فلم کوئیکی کا پوسٹر کافی عرصہ پہلے جاری کردیا گیا تھا لیکن فلم میں ان کے مد مقابل مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کے حوالے سے کوئی نام سامنے نہیں آسکا تھا۔ بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پلک بہت جلد درشیل سفاری کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.