حلال اشیا کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں: سکندر حیات بوس

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا کہ پاکستان میں حلال اشیا کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد تمام اشیا کے معاملات اتھارٹی دیکھے گی۔

لاہور چوتھی بین الاقوامی دو روزہ حلال کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حلال اتھارٹی تمام اشیا کے معاملات کو ریگولیٹ کرے گی۔ حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا قانون مشترکہ مفادات کی کونسل میں آج منگل کو پیش کر دیا جائیگا۔ ای سی سی سے منظوری کے بعد حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.