بینظیر قتل کیس میں سرکاری وکیل چودھری ذوالفقارفائرنگ سے جاں بحق
اسلام آباد…بینظیر قتل کیس میں سرکاری وکیل چودھری ذوالفقار کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، جبکہ ان کاگارڈ زخمی ہوگیا۔ گاڑی کی زد میں آکر ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئی۔واقعے کے بعد بے نظیر قتل کیس کی کارروائی بھی ملتوی کردی گئی۔ بے نظیر قتل کیس میں پراسیکیوٹرچودھری ذوالفقار جی نائن میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے کہ ان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔واقعے میں چوہدری ذوالفقار کا گارڈ بھی زخمی ہوا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہے۔ نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد بنی امین کورپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ دوسری جانب چودھری ذوالفقار کے قتل کے باعث بینظیر قتل کیس کی کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے، جبکہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں مکمل ہڑتال ہے۔
تبصرے بند ہیں.