بینظیر قتل کیس : مشرف کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

راولپنڈی…راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج بھجوانے کا حکم دے دیا، سابق صدر کو چک شہزاد میں ان کے فارم ہاؤس سب جیل ہی میں رکھا جائے گا۔ سیکورٹی خدشات کے باعث سابق صدر کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے کے وکیل چوہدری ذوالفقار نے میڈیا کو بتایا کہ پرویز مشرف کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے جیل بھجوادیا گیا ہے، کیس مزید سماعت 14 مئی کو ہوگی۔گذشتہ سماعت پر راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے سابق صدر جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو قتل کیس میں آج تک کیلئے جسمانی ریمانڈ پروفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کیا تھا

تبصرے بند ہیں.