بیجنگ :دریائے یانگ زے میں ڈوبنے والے جہاز سے 66 لاشیں نکال لی گئ

حری جہاز کو ڈوبے ہوئے تین روز ہوچکے ہیں ، چودہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے

بیجنگ ( چین کے دریائے یانگ زے میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے چھیاسٹھ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ، تین سو ستر افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ چین کے دریائے یانگ زے میں بحری جہاز کو ڈوبے تین روز ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے چھیاسٹھ لاشیں نکال لیں ، جبکہ چودہ افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ تین سو ستر افراد تاحال دریا میں لاپتہ ہیں ۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی زندہ رہنے کی امید نظر نہیں آتی ، خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.