دورہ سری لنکا :قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

مصباح الحق ٹیم کی قیادت کرینگے ، اظہر علی نائب کپتان مقرر ، شان مسعود ، جنید خان اور ذوالفقار بابر کی واپسی

لاہور ) قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ مصباح الحق کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اظہر علی بطور نائب کپتان ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان ، محمد حفیظ ، شان مسعود ، وہاب ریاض ، احسان عادل ، جنید خان ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، احمد شہزاد ، عمران خان اور سرفراز احمد شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف متاثر کن پرفارمنس نہ دکھانے کے باعث جادوگر سپنر سعید اجمل کو ڈراپ جبکہ اوپنر احمد شہزاد کو ایک بار پھر موقع دیا ہے ۔ قومی شاہین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 8 جون کو سری لنکا روانہ ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 17 جون کو شروع ہوگا ۔ –

تبصرے بند ہیں.