بھلوال : مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما کے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق، جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔مسافر وین21 مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے بند ہیں.