غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 532.66 ارب ڈالر تک گر گئے، جو جولائی 2020 کے بعد ان کی کم ترین سطح ہے۔
آج ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ہفتہ وار جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل نویں ہفتے کمی ہوئی ۔ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 537.52 ارب ڈالر تھے۔
دوسری جانب بھارتی روپے کی قدر میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گر کر 82 فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے کرنسی کی گرتی ہوئی رفتار کو روکنے کے لیے اس مدت کے دوران مداخلت بھی کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.