کراچی: پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق، والدہ زخمی

واقعہ نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا، بچی کی والدہ گولی لگنے سے زخمی ہیں: پولیس—

پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے بتایاکہ اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر 24 سالہ خاتون حنا راشد شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کے گود میں موجود ان کی 9 ماہ کی بچی انابیہ راشد جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔

تبصرے بند ہیں.