اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ کو ستر ارب نوے کروڑ کا سرمایہ فراہم کر دیا

خریدے گئے تمسکات پر شرح سود نو اعشاریہ نو چھ فیصد سالانہ طے پایا ہے

اسلام آباد ( ) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت ،اسٹیٹ بینک نے ستر ارب نوے کروڑ فراہم کر کے دور کر دی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ خرید کر کی ۔ خریدے گئے تمسکات پر شرح سود نو اعشاریہ نو چھ فیصد سالانہ طے پایا ہے ۔ سرمایہ کاروں نے او ایم او کے لئے پچہتر ارب نوے کروڑ کی پیشکش فراہم کیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.