عراق میں داعش کی کارروائی ،امریکی صحافی کو قتل کر دیا –

داعش کی جاری نئی ویڈیو میں امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

شام ) شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے ایک اور امریکی صحافی کوہلاک کردیا ۔ داعش کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک مغوی امریکی صحافی سٹیون سوٹلوف کا سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے ۔ سٹیون سوٹلوف دو ہزار تیرہ میں شام میں لاپتہ ہوئے تھے ۔ وہ گذشتہ مہینے داعش کی جانب سے جاری ہونے والے اپنے ساتھی امریکی صحافی جیمز فولی کی قتل کی ویڈیو کے آخر میں نظر آئے تھے ۔ تازہ ویڈیو میں ایک برطانوی مغوی کو بھی ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، سٹیون سوٹلوف کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں اس ویڈیو کی خبر تھی اور انہیں اس کی ہلاکت پر افسوس ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.