بھارت : بیٹے کیخلاف شکایت لے جانے والی ماں کوعدالت کا تحفظ
نئی دہلی…بھارتی ریاست راجستھان میں بیٹے کے خلاف عدالت میں شکایت لے جانے والی خاتون کے تحفظ کے لیے ، مقامی عدالت نے اس کے گھر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم سنادیا اور اس خاتون کے بیٹے کو حکم دیا ہے کہ وہ ہرماہ اپنی ماں کو آٹھ ہزار روپے بطور خرچ دے ،راجستھان کی رہائشی وملا دھاریوال نے ہائی کورٹ میں اپیل کی کہ اس کا بیٹا ارون نہ صرف اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے بلکہ مارپیٹ سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا اور اس کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتا ، اس پر راجستھان ہائی کورٹ نے اس خاتون کے گھر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کاحکم دیا اور پندرہ دن کی رپورٹ طلب کی ہے کہ آیا دوبارہ تو وملا کا بٹیا اس پر ظلم تو نہیں کررہا ، عدالت نے وملا کے بیٹے کو یہ حکم بھی دیا ہے وہ اپنی ماں کو ہر ماہ آٹھ ہزار روپے خرچ دے ۔
تبصرے بند ہیں.