بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی

ممبئی: انتہا پسند ہندوؤں کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسند تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں جب کہ سلمان خان کی جانب سے بھی پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی پر امن نمائش پر زور دیا گیا تھا لیکن اب فلم نگری کے پروڈیوسرز ہی پاکستانی فنکاروں کے خلاف ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.