Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے برے دن شروع

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بی جے پی کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ اس مرحلے میں 91 سیٹوں پر الیکشن ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ سیٹیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تھیں ۔ چنانچہ ان دونوں ریاستوں کی کل 42 سیٹوں میں سے ایک بھی سیٹ بی جے پی کے حق میں جاتی نظر نہیں آ رہیپھر ہندوستان کے سب سے اہم صوبہ اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں میں ایک یا دو سیٹوں سے زیادہ مل پانا ناممکن ہے۔اسی طرح مہاراشٹر، بہار، بنگال، کرناٹک اور دوسرے صوبوں سے ہر جگہ یا تو کانگریس پارٹی یا پھر صوبائی پارٹیوں کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہے۔ملک کے کسی بھی حصے میں کسی قسم کی کوئی مودی لہر نہیں یعنی 2014 میں جیسے مودی اپنے نام کو بیچ کر ہندوستان کے بادشاہ بن بیٹھے تھے، وہ اس بار قطعاً ممکن نہیں ۔پہلے مرحلے سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک بھر میں مودی کے خلاف ایک لہر چل رہی ہے جو مودی کی پچھلے پانچ سالوں کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔عوام اور عام ووٹر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ریفارم سے پیدا ہونے والی مشکلات کو بھولے نہیں ہیں۔ اس کے سبب پیدا ہونے والی بے روزگاری اور تجارت میں نقصان سے پریشان ووٹر مودی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ووٹ دے رہا ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.