بھارتی میڈیا میں کرینہ کپور کی ہم شکل پاکستانی اداکارہ کے چرچے

ممبئی: 

بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کی ہم شکل قراردے دیا۔

اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بھارتی انڈسٹری کو دیوانہ بنانے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے ان دنوں بھارت میں جاری ہیں، بھارتی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.