نئی دہلی: بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں فوجی مشقیں جاری تھیں۔ فائرنگ کی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔فوجی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹی 90 ٹینک روسی ساختہ ہیں اور بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.