پاکستان میں ٹماٹر کے بحران کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ نکلا، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی اور سبوتاژ کی کارروائیوں میں بھارتی عناصر کے ملوث ہونے کے انکشافات تو اکثر کیے جاتے ہیں لیکن ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرعی دہشت گردی کا انکشاف ہوا ہے۔ متعلقہ رپورٹ کو معمولی قرار دے کر نظر انداز کردیا گیا، آبادگاروں نے وفاقی تحقیقاتی اداروں کے ذریعے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق زراعت اور قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی غفلت کے سبب سندھ کے مختلف علاقوں میں بھارتی کمپنی کے غیرمعیاری بیج کاشت کیے گئے جس سے ٹماٹر کی فصل کو شدید نقصان پہنچا باالخصوص بدین، میرپور خاص اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں ٹماٹر کی فصل برباد ہونے سے مقامی سطح پر ٹماٹر کی شدید قلت پیدا ہوگئی، کنٹرولر جنرل آف پرائسز کی جانب سے ٹماٹر کی قیمتوں کے بحران کی تحقیقات کیلیے فوکل پرسن مقرر کیے جانیو الے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ نے رواں ماہ کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر ملیر کو ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھارتی کمپنی ’’سجینتا‘‘ کے غیر معیاری بیج (13/59) کاشت کیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.