Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی قتل

انصار برنی ٹرسٹ کی ڈائریکٹرشگفتہ برنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جیل میں ایک اور پاکستانی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انصار برنی ٹرسٹ شگفتہ برنی کے مطابق پاکستالنی ماہی گیر نور الامین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت نے گرفتار کیا تھا۔

شگفتہ برنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب اطلاع ملی ہے کہ نور الامین کو بھارت کی جیل میں عملے نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں بھارتی قید کاٹنے والا 62 سالہ پاکستانی قیدی محمد اعظم جیل کے اسپتال میں انتقال کر گیا تھا حالانکہ اس کی قید کی مدت 3 برس قبل ہی مکمل ہو گئی تھی مگر اسے مرتے دم تک بھارتی جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ ماہ(فروری میں) پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو جے پور سینٹرل جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا

تبصرے بند ہیں.