بھارتی انتہاپسندوں کے طعنوں نے ثانیہ مرزا کا دل توڑ دیا

نئی دہلی…..بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل طعنے سن کر ثانیہ مرزا کا صبر جواب دے گیا،ٹینس اسٹار نے بھیگوں آنکھوں کے ساتھ شکوہ کیا کہ آخرکب تک انہیں بھارت سےاپنی وابستگی ثابت کرناپڑےگی۔ بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے ان دنوں اپنی توپوں کا رخ ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا کی جانب کیا ہواہے،کے لکشمن نام کے بی جے پی رہنما کو اس بات پر پتنگے لگ گئے کہ ایک مسلمان اور پاکستانی سے شادی کرنے والی لڑکی کو کس طرح ریاست تلنگانہ کا برینڈ ایمبیسنڈر مقرر کردیا گیا ،اپنی تلملاہٹ کے اظہار کے لیے اعتراضات کی یہ پٹاری کھولی گئی کہ ثانیہ پاکستان کی بہو ہے اور اس کی وفاداریاں مشکوک ہوچکیں۔ثانیہ کا رد عمل جاننے کے لیے بھارتی میڈیا نے ان سے رابطہ کیا تو ٹینس اسٹار نے دل کا غبار ان الفاظ میں نکالا کہ آخر کب تک انہیں بھارت سے اپنی وابستگی ثابت کرنا ہوگی؟ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بہتے ہوئے آنسووں کو بھی نہ روک پائیں اور اس ظلم کا ذمہ دار اس معاشرے کو قرار دیاجہاں مردوں کی انا حقائق کے آڑے آتی ہے اس سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ثانیہ اپنا رد عمل دے چکی ہیں لیکن جب ہندو انتہا پسندوں کی تیز دھار زبانیں نہ رکیں توبھارت کی بیٹی اور پاکستان کی بہو نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے ڈالا۔

تبصرے بند ہیں.