بھارتی اداکارہ بدیشا بیزبارواہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: 

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ میں مختصرکردار اداکرنے والی اداکارہ بدیشا بیزبارواہ نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھارتی اداکارہ بدیشا گزشتہ روز گڑ گاؤں میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ بدیشا حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’’جگاجاسوس‘‘ میں نظر آئی تھیں ، فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا،جبکہ وہ اداکاری کے علاوہ مختلف پروگرامز اورریڈیو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.