انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

ٹیموں کی درجہ بندی بدستور برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کو ہرانے والے کیوی کھلاڑیوں کو ترقیاں مل گئیں۔

دبئی: () تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ایک کی جیت کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں اے بی ڈویلیئرز کا پہلا نمبر جبکہ مصباح الحق چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ کیوی بیٹسمین ولیم سن 5 درجے ترقی کر کے 14ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بائولنگ رینکنگ میں ڈیل سٹین نمبر ایک پر برقرار ہیں تو سعید اجمل بھی بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کیوی بائولر ٹرینٹ بولٹ 2 درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کو نواں نمبر مل گیا ہے۔ – .

تبصرے بند ہیں.